پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کا جائزہ: وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی
Web Desk
30 December 2025
وزیراعظم نے پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کے نظام کا جامع جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی فائلوں کی قانونی حیثیت، طریقہ کار اور اس سے جڑے مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی فراڈ، ٹیکس چوری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر تشکیل دی گئی ہے۔ وزیرِ قانون و انصاف کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ چیئرمین ایف بی آر، نیب کا نمائندہ اور تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی رئیل اسٹیٹ فائلوں کے موجودہ عملی نظام، اس کے ریونیو اثرات، جعلی اور دوہری فائلوں، اور ایک ہی جائیداد کی متعدد فروخت جیسے معاملات پر غور کرے گی۔ اس کے ساتھ فائل ہولڈرز اور خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ہیں، جبکہ بنیادی مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو باقاعدہ قانونی فریم ورک میں لانا، ٹیکسوں کی درست وصولی کو یقینی بنانا اور سرمایہ کاروں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026