LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات

Web Desk

9 January 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم او-زیڈ ڈویلپر کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنے والی فرم ایف کے ایس کے فواد سرور شریک تھے۔

وزیراعظم نے ٹیم سیالکوٹ اور ٹیم حیدرآباد کے نمائندگان کو کامیاب بڈنگ پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بڈنگ کے شفاف اور کامیاب انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی مینجمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل براہِ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، جو اس کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے مواقع میسر آئیں گے، اور یہ ٹیمیں پی ایس ایل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔

انہوں نے اس امر کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ نئی ٹیموں کی بڈنگ میں ملکی اور بین الاقوامی فرمز نے بھرپور دلچسپی لی، جس سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں، جبکہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر رہی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔