LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا مسترد کرتے ہیں: پاکستان

Web Desk

28 December 2025

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایسی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف برادر ملک صومالیہ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ایسی کارروائیوں کو مسترد کرے اور اسرائیل کو وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے سے روکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے جبری بے دخلی کے کسی بھی اقدام کو بلا شرط مسترد کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت اور ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

دوسری طرف سعودی عرب نے بھی صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیل اور صومالی لینڈ کے درمیان باہمی تسلیم کے اعلان کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ امریکا کا اہم اتحادی ملک اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔