LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی، سالانہ 150 ارب روپے کی بچت

Web Desk

15 December 2025

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بروقت اور مؤثر اقدامات، شفافیت کے فروغ اور بین الاقوامی مسابقتی عمل کو یقینی بنانے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہوئیں۔

اویس لغاری کے مطابق تین فیز سمارٹ میٹر کی قیمت تقریباً 40 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے تک کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی گئیں، جس کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور شرکت کی اور انہیں درپیش رکاوٹیں ختم ہوئیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق مسلسل مانیٹرنگ اور سمارٹ میٹرز کے لیے شفاف و مسابقتی معیار مقرر کرنے سے قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 150 ارب روپے کی سالانہ بچت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے خراب اور پرانے میٹرز کی تبدیلی پر استعمال کی جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ نئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہوگی، جس کا براہ راست فائدہ نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے اخراجات میں کمی کی صورت میں صارفین کو مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹرز کی بدولت غلط میٹر ریڈنگ کا خاتمہ، بجلی چوری کی فوری نشاندہی، پیشگی ادائیگی کی سہولت، میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ، بجلی کے استعمال سے متعلق مکمل معلومات اور لائن مین کے بغیر بجلی کی بحالی جیسے متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔