LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل

سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان

Web Desk

18 November 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی اور نئے صوبوں کی بات کرنا غیر آئینی کیسے ہے؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کا طریقہ موجود ہے اور نئے صوبوں کے قیام پر مکالمہ جاری رہنا چاہیے کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جا سکتا ہے، جبکہ صدر آصف علی زرداری کی خوبی ہے کہ وہ بات سنتے ہیں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، اس لیے اگر وہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب کی تقسیم کی حمایت کیوں کی، جس سے بلاول بھٹو کے پارلیمانی مؤقف اور حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کا گھر جلانا اور تشدد کرنا سیاسی حق نہیں ہو سکتا، جبکہ ماضی میں عدالتی فیصلوں بشمول ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور منتخب حکومتوں کے خاتمے کے فیصلوں نے جمہوری نظام کو شدید نقصان پہنچایا۔