بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
Web Desk
18 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کی مخالفت اور نظام پر تنقید کے بعد حکومتی رہنماؤں کے جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ 2022 سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کاروبارِ حکومت میں پارٹنر ہیں، اس لیے کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 18 سال سے سندھ کی حکومت پیپلز پارٹی کے پاس ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ہے یا کراچی کی حالت پر دنیا رشک کرتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے کیونکہ عوامی استصوابِ رائے کے ساتھ پارلیمان کے اندر بحث مباحثے پر کوئی قدغن نہیں اور حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے نہ کہ کسی کی میراث۔ قبل ازیں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کو تضادات سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے 32 بنیں یا 12، فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہوگا اور یہ معاملہ فی الحال سیمینارز کی حد تک ہے، جب پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں حصہ لیں گی۔
متعلقہ عنوانات
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
18 November 2026
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
18 November 2026
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
18 November 2026
امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان
18 November 2026
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
18 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری
18 November 2026
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026