زمان پارک پہنچ کر خوشی ادھوری ہے، جلد میرا لیڈر بھی ساتھ ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
Web Desk
27 December 2025
لاہور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے زمان پارک میں مشترکہ میڈیا ٹاک کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ زمان پارک آ کر اپنے قائد کے گھر آیا ہوں، تاہم خوشی اس لیے ادھوری ہے کہ میں اکیلا آیا ہوں، ان شاء اللہ جلد میرا لیڈر بھی میرے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران طاقت کے نشے میں پاگل ہو چکے ہیں اور اقتدار کے لیے ملک کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں رہے اور نہ ہی مذاکرات چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ تصادم جاری رہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پی آئی اے کو جس قیمت پر بیچا گیا، اتنی رقم میں تو گاڑی بھی نہیں آتی، جو ہماری توہین ہے اور اسے عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔
اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شدید خوف کا شکار ہیں، اسی لیے خواتین اور بچوں تک کو روکا جا رہا ہے۔ زمان پارک کے گرد تینوں اطراف سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور پورے علاقے کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، نہ لوگ اندر آ سکتے ہیں اور نہ باہر جا سکتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس کو گھروں کے سامنے بٹھا دیا گیا ہے لیکن وہ ڈرنے والے نہیں۔ اصل میں یہ عوام سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے تمام راستے بند کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں، سہیل آفریدی، اچکزئی اور دیگر رہنما یہاں آ کر بیٹھیں گے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پنجاب پولیس، خیبر پختونخوا پولیس پر حاوی ہو جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج شروعات ہے، یہ کتنے بیریئر لگا لیں گے، جب لاہور کھڑا ہو گا تو یہ کسی کو نہیں روک سکیں گے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام واضح ہے، اگر سڑکوں پر آنے کی بات ہوئی تو کارکن سڑکوں پر آئیں گے، اور یہ سب صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی انہیں قبول کر لیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026