LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: اے ٹی سی عدالت میں شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Web Desk

3 January 2026

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری لگوانے آئے تھے اور حاضری مکمل ہو گئی ہے، اب جج صاحب آئندہ تاریخ دیں گے۔

اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے وقت وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے، اس کے باوجود ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کیسز میں نامزد ملزمان کی اپیلیں فوری طور پر سنی جائیں تاکہ انصاف ممکن ہو سکے۔ شیخ رشید کے مطابق طویل عرصے سے اپیلیں التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔