راولپنڈی: امن و امان کے لیے دفعہ 144 میں 24 دسمبر تک توسیع، جلسے اور ریلیاں مکمل طور پر ممنوع
Web Desk
19 December 2025
راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 24 دسمبر تک برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران شہر بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026