سال نو پر راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سردی میں اضافہ
Web Desk
31 December 2025
راولپنڈی میں سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خراب موسم کے سبب متعدد مقامات پر تقریبات منعقد نہ ہو سکیں، شہری بڑی تعداد میں گھروں تک محدود رہے۔
بارہ بجتے ہی اندرونِ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ اور آتشیں گولیوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم پولیس نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تیز بارش اور سرد ہواؤں نے شہریوں کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا جبکہ خراب موسم کے باعث تجارتی مراکز اور مارکیٹیں معمول سے پہلے بند ہوگئیں جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمس آباد، کچہری اور پیرودھائی میں مجموعی طور پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سال نو کے موقع پر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر بھر میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 700 سے زائد ٹریفک وارڈنز مختلف شاہراہوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 70 سے زائد پولیس پیکٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جگہ جگہ پولیس نفری تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026