LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے

Web Desk

29 September 2026

راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ پر ایک بے قابو کار ڈرائیور کی جانب سے شہری اور موٹر سائیکل کو کئی میٹر تک گاڑی کے ساتھ گھسیٹنے کے المناک واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں ٹریفک پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہونے والی خوفناک ویڈیو کے بعد پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا، جہاں ایک کالی گاڑی کے ڈرائیور نے سامنے جاتی سفید کار کو پیچھے سے زبردست ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق، سفید کار کے مالک نے جب حادثہ کرنے والے ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو کالی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اسے کچلنے کی کوشش کی، جس پر شہری نے اپنی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا کر کار کے بونٹ کو پکڑ لیا۔ بے رحم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے تیز رفتاری جاری رکھی اور راستے میں آنے والی ایک موٹر سائیکل کو بھی کچلتے ہوئے گھسیٹ کر دور تک لے گیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے تعاقب کر کے گاڑی کو روکا اور گاڑی سے لٹکے ہوئے شہری کی جان بچائی۔ انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کے وقت ون فائیو (15) کی کال پر پہنچنے والے تھانہ صادق آباد کے پولیس افسر نے موقع پر ہی تینوں فریقین میں صلح کروا دی تھی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے اور اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد اب باقاعدہ قانونی کارروائی اور تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے تمام فریقین کو طلب کر لیا گیا ہے۔