راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار تمام حوالاتی گرفتار کرلیے : پولیس ترجمان
Web Desk
5 July 2026
قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے شروع کیا گیا پولیس کا گرینڈ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے آخری مرحلے میں مفرور ہونے والے آخری حوالاتی ‘اسد’ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 72 گھنٹوں کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو دھر لیا تھا، جبکہ 14 ویں مفرور ملزم کی گرفتاری تک سرچ آپریشن مسلسل جاری رکھا گیا جو اب باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گرینڈ آپریشن کے دوران قلیل وقت میں، بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے تمام فرار ملزمان کو بحفاظت دوبارہ گرفتار کرنا پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026