LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

راولپنڈی، اٹک کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں، اعلیٰ افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

Web Desk

3 July 2026

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی اور اٹک میں اعلیٰ سطح پر بڑی انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت متعدد سینئر اور اہم ترین افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں پنجاب سی پی او آفس (سینٹرل پولیس آفس) رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پولیس قیادت کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ میں بھی بڑا ردوبدل سامنے آیا ہے، جہاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن عبدالعامر خٹک کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی سمیت ضلع کے دیگر اہم انتظامی افسران کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

ان بڑے پیمانے پر ہونے والے تبادلوں اور تقرریوں کے بعد راولپنڈی اور اٹک کے مجموعی انتظامی ڈھانچے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔