آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
Web Desk
26 August 2026
سرساوہ: سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں آمد و رفت میں درپیش مشکلات اور غذائی قلت کے باعث مقامی آبادی کے پرزور مطالبے پر بند راستے کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔ اس دوران سڑک کو عام نقل و حرکت کے لیے بحال کرنے میں مصروف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مسلح سنئپرز نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے سپاہی شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ لانس نائیک بلال کاندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہید سپاہی شاہ نواز کا تعلق سندھ کے ضلع خیرپور سے تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر جدید اسلحے اور بارودی مواد سے حملہ کرنا باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جبکہ ریاستی رٹ کے قیام اور عوامی تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث مسلح عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
7 October 2026
سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی
7 October 2026
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
7 October 2026
مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ
7 October 2026
ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
7 October 2026