LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی وزیراعظم ایمرجنسی کے بعد منگل کو پشاور کا پہلا دورہ کریں گے، اہم اجلاس متوقع وزیراعلیٰ اور سپیکر خیبر پختونخوا کی گرفتاری جمہوریت نہیں: بیرسٹر گوہر مولانا کو سیاسی موقف رکھنے کا حق، معدنیات پر بات قبل از وقت ہے: رانا ثنا اللہ

مولاناکو جلد احساس ہوگا ان کا فیصلہ ملک و قوم کے حق میں نہیں: رانا تنویر حسین

Web Desk

19 October 2026

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جلد احساس ہوگا کہ ان کا حالیہ فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں اور خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی حالات پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاکہ دہشت گردی سے ہونے والے نقصان کو روکا جا سکتا۔ رانا تنویر کا دعویٰ تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کے پی کے میں دہشت گردی کے واقعات 2,700 سے بڑھ کر 9,000 تک پہنچ گئے ہیں اور الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قیدیوں کو چھڑا کر صوبے میں اباد کیا جس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی قابلِ احترام ہیں لیکن انہوں نے اپنی روایت اور سوچ کے برعکس قدم اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے اپنے علاقے میں بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، اس لیے انہیں حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

ملکی معاشی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف سعودی عرب پر حملوں کے اثرات ہی نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری خلیجی جنگ کے بھی پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی جاری تھی تاہم جنگی حالات کے باعث رفتار متاثر ہوئی ہے، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم اور گیس پر سبسڈی دے کر عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا ہے۔