LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط

Web Desk

17 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیرِ خارجہ رشید مریدوف نے ایک اہم پروٹوکول اور دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان 2026 سے 2030 تک دوطرفہ تعاون کے پروگرام پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارتِ ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں اور دستاویزات سے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشترکہ عزم کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں ترکمانستان کے ہم منصب رشید مریدوف کے ہمراہ پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، زراعت و غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، بینکاری و مالیات، سیاحت، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عملی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران بجلی کے شعبے میں تعاون، ٹرانزٹ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے امکانات بھی زیرِ غور آئے، جبکہ دونوں فریقوں نے کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط، ادارہ جاتی شراکت داری اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ طے پانے والے فیصلوں اور معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس، اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کی دیرینہ دوستی کو ٹھوس معاشی و عملی فوائد میں تبدیل کیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی، وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزیرِ مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔ ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید مریدوف نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔