فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
Web Desk
17 November 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دوطرفہ عسکری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل چارلس رولینڈ نے پاک افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک افواج کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق برطانوی آرمی چیف کا یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون اور گہرے عسکری تعلقات کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے
متعلقہ عنوانات
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی
17 November 2026
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026