LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ

قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال

Web Desk

17 November 2026

وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا بڑا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے حصول کے لیے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن، عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن، جدید کان کنی اور پاکستانی برانڈ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال نے اسلام آباد میں چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بعنوان ’’مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 17 سے 20 نومبر تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کا مشترکہ انعقاد ایشیائی پیداواری تنظیم (اے پی او)، قومی پیداواری تنظیم (این پی او) پاکستان اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کر رہی ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر ایک روزہ قیمتی پتھروں کی نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں پاکستان کے مقامی قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی مختلف اقسام، معیار اور ان کی مقامی سطح پر تراش خراش، پالش اور جدید طریقوں سے ویلیو ایڈیشن کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے، جن کے بڑے ذخائر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں موجود ہیں، جبکہ بلوچستان میں بھی اس شعبے میں نمایاں استعداد پائی جاتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں قیمتی پتھروں کے ذخائر کا مجموعی تخمینہ تقریباً 450 ارب ڈالر ہے، تاہم ان کی سالانہ باقاعدہ برآمدات محض 5.8 ملین ڈالر تک محدود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں پانچ ہزار سے زائد کمپنیاں زمرد، پیریڈوٹ، یاقوت، پکھراج اور ایکوا میرین سمیت 30 سے زائد اقسام کے پتھروں کی پروسیسنگ سے وابستہ ہیں، تاہم روایتی کان کنی، محدود ویلیو ایڈیشن اور معیاری سرٹیفکیشن کے فقدان کے باعث یہ شعبہ اپنی حقیقی صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ’’قیمتی پتھروں کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کی قومی پالیسی 2026-2030‘‘ کے تحت جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد پانچ سال میں برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کا سرٹیفکیشن نظام، شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے مخصوص اتھارٹی، نیشنل وارنٹی آفس کا قیام، ارضیاتی نقشہ سازی، جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی، نجی شعبے کی تربیت اور مراکزِ امتیاز کے قیام جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔

اس موقع پر ایشیائی پیداواری تنظیم جاپان کے پروگرام آفیسر اور اے پی او کوآرڈینیٹر نوبوتسوگو میاما نے کہا کہ اے پی او پاکستان میں مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے بھرپور استفادے کے لیے علم کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی تعاون کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر این پی او محمد عالمگیر چودھری نے کہا کہ قومی پیداواری تنظیم جدت، وسائل کے مؤثر استعمال اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن کے ذریعے قیمتی پتھروں کی صنعت کو زیادہ منافع بخش اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ورکشاپ میں عالمی منڈی کے رجحانات، بین الاقوامی تجارتی تقاضوں، جدید کٹنگ و پروسیسنگ تکنیک اور سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک پر توجہ دی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر عزت مآب رونگ وُدھی ویرا بتر، تھائی لینڈ کے جیم اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل سومید پراسونگ پونگ چائی، بھوواڈول وان تھاناچائی سینگ، ڈاکٹر سورین انتایوت، سی ای او پی جی جے ڈی سی توفیق احمد آرائیں سمیت ملکی و غیر ملکی مندوبین اور متعلقہ شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس تربیتی سرگرمی کے نتائج کو عملی اقدامات و مضبوط کاروباری روابط میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔