عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، تمام حقائق سپریم کورٹ میں پیش ہو چکے: رانا ثناء اللہ
Web Desk
13 February 2026
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی صحت سے متعلق جاری بحث پر تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کے حقائق سپریم کورٹ میں پیش کیے جا چکے ہیں اور جو رپورٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے جمع کرائی، اس سے ملتی جلتی رپورٹ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے بھی عدالت میں دی گئی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے کہ چار ماہ تک آنکھ کے مسئلے کا علاج نہیں ہوا تو یہ مجرمانہ غفلت ہوگی اور اسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اگر حقائق اس کے برعکس ہیں تو پھر غلط بیانی اور بے بنیاد بیانیہ بنانا بھی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آئے گا۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ جس روز عمران خان نے کہا کہ علاج سے افاقہ نہیں ہوا، اسی دن متعلقہ حکام کو خط لکھا گیا۔ 16 جنوری کو طبی معائنہ ہوا جبکہ 19 جنوری کو چار ڈاکٹروں نے دوبارہ معائنہ کیا۔ ان کے بقول پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ٹیسٹ بھی کرائے گئے اور 24 جنوری کو باقاعدہ علاج فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفر کیے جانے کے اگلے ہی روز ٹیسٹ مکمل کیے گئے اور اس کے دستاویزی شواہد موجود ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ 4 اپریل سے شکایات کی جا رہی تھیں۔ ان کے مطابق جیل کا ڈاکٹر ہر دوسرے روز چیک اپ کرتا ہے اور جب بھی شکایت سامنے آئی، مجموعی طور پر 25 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا۔ آخری میڈیکل چیک اپ 9 دسمبر کو ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 دسمبر کو عظمیٰ خان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو موجود ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔ اسی طرح 20 دسمبر کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر بھی عمران خان نے کسی شدید طبی مسئلے کی نشاندہی نہیں کی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر دسمبر میں معاملہ سنگین نہیں تھا تو چار ماہ سے مسلسل مسئلہ ہونے کا دعویٰ کیسے درست ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی سفارش پر کسی اور ماہر ڈاکٹر کو دکھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور حکومت نے اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو ہدایت دے گی، اس پر عمل کیا جائے گا، تاہم علاج جیسے سنجیدہ معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026