رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت
Web Desk
3 March 2026
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملوں کے پیشِ نظر حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے “اِن کیمرا” اجلاس کی باضابطہ دعوت دی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں ذاتی اور جماعتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے دعوت پر اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
9 March 2026
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب
9 March 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
9 March 2026
ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1,929 زخمی: اعداد و شمار جاری
9 March 2026
پاک افغان کشیدگی :چین متحرک، نمائندہ کابل روانہ
9 March 2026
ایران اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، ڈرون واقعے پر گفتگو
9 March 2026
ایران کی مسلح افواج نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا
9 March 2026
امریکا نے سعودی عرب میں سفارتکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم دے دیا
9 March 2026