ماہ مقدس شروع ہوتے ہی ایئر لائینز نے عمرہ کے کرایے میں اضافہ کر دیا
Web Desk
20 February 2026
کراچی/اسلام آباد: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، زائرین کے رش کے پیشِ نظر اکانومی اور بزنس کلاس دونوں کے کرایوں کو پر لگ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کا کرایہ، جو عام طور پر ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے کے درمیان تھا، اب بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح بزنس کلاس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سوا چار لاکھ روپے والا ٹکٹ اب 5 لاکھ روپے کی بلند سطح کو چھو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے عشرے میں زائرین کی بڑی تعداد کی روانگی کے باعث کرایوں میں فوری اضافہ کیا گیا ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسرے اور تیسرے عشرے (آخری عشرہ) میں ان قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ایئر لائنز کی جانب سے سیزن کے آغاز پر کرایوں میں اضافے نے عمرہ پر جانے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026