LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری

Web Desk

17 February 2026

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے باقاعدہ ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔پاور ڈویژن کے مطابق ہائی لاسز والے علاقوں میں بجلی چوری کے انسداد کی جاری مہم کے تحت کارروائی جاری رکھی جائے گی، تاہم سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ عبادات اور روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر نے ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مکمل اجتناب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنے کے ساتھ ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔