رحمتوں، برکتوں، فضیلتوں والا ماہ، ملک بھر میں رمضان کی پہلی سحری پر خصوصی اہتمام
Web Desk
19 February 2026
رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں والے ماہِ صیام کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں شہریوں نے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ پہلی سحری کا خصوصی اہتمام کیا۔
رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں غیر معمولی چہل پہل دیکھنے میں آئی۔ بازاروں، مارکیٹوں اور فوڈ پوائنٹس پر خریداروں کا شدید رش رہا، جہاں شہریوں نے دودھ، دہی، فینیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی خریداری کی۔ گھروں میں سحری کے لیے روایتی اور خصوصی پکوان تیار کیے گئے، جبکہ نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس اور ڈھابوں کا رخ کیا تاکہ پہلی سحری کا لطف باہر اٹھایا جا سکے۔
پہلی سحری کے بعد ملک بھر کی مساجد میں نمازِ فجر کے موقع پر نمازیوں کا بڑا اجتماع دیکھا گیا۔ اس موقع پر مساجد میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے دعوے بھی کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو عبادات میں آسانی رہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026