LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا: اقوام متحدہ براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا، وال سٹریٹ جرنل کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ امریکی ووٹرز آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی قیمت ادا کریں گے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ گریٹر مانچسٹر میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا مصر کی دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملہ: خلیج تعاون کونسل کی شدید مذمت بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک سعودی ولی عہد کی بحرین کے فرمانروا اور شامی صدر سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر گفتگو دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

Web Desk

30 December 2025

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، ایبٹ آباد، پشاور اور کوہاٹ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، گجرات، بھکر اور خوشاب میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال اور لیہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم سکھر، روہڑی اور شکارپور میں بارش ہو سکتی ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔