پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے الرٹ
Web Desk
20 December 2025
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ اسی دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارشوں کے باعث دھند اور سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے مری کے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں اور دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026