رحیم یار خان: تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر شہری جاں بحق
Web Desk
23 July 2026
تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں پولیس حراست کے دوران مبینہ شدید تشدد سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل، اغوا اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متوفی محمد امجد کو 19 جولائی کی رات 8 سالہ بچی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے ایک کیس میں تفتیش اور پوچھ گچھ کی غرض سے تھانے بلایا گیا تھا۔ ورثاء اور دعوے کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ایس ایچ او نقاش رضا اور دیگر پولیس اہلکار امجد کو تھانے سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر قائم ایک نجی ٹارچر سیل میں لے گئے، جہاں اس پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔
شہری کی ہلاکت اور لاش نہ ملنے پر متوفی کے شدید اشتعال میں آ گئے اور انہوں نے تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے لاش کی برآمدگی اور واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کی فوری گرفتاری اور سخت سے سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے اعلا حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے
متعلقہ عنوانات
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
23 July 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار
23 July 2026
پیر محل میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک،2 فرار ہونے میں کامیاب
23 July 2026
پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا
22 July 2026
پاکستان اور مصر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: جمعیت اہلحدیث کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار
22 July 2026
مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ
22 July 2026
اسحاق ڈار اور سری لنکن وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
22 July 2026