رحیم یار خان: بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، 55 زخمی
Web Desk
16 March 2026
رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 125 میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم وصول کرنے کے لیے جمع ہونے والی خواتین پر ریٹیلر شاپ کی چھت گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کے وقت دکان کی چھت پر 200 سے زائد خواتین موجود تھیں، جو بوجھ برداشت نہ کر سکی اور اچانک زمین بوس ہو گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں 5 خواتین جان کی بازی ہار گئی ہیں جبکہ 55 سے زائد زخمی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی خواتین کو نکال کر فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھت کی تعمیر کمزور تھی جو خواتین کے غیر معمولی رش کی وجہ سے گر گئی۔ انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026