LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ دوبارہ عالمی فورم پر اٹھا دیا، بھارتی اقدام اشتعال انگیز قرار وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ایران پر مسلسل 13ویں رات شدید فضائی حملے، اہداف مکمل کرلئے: سینٹکام یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی نیویارک فائرنگ کا شکار ڈرائیور پاکستانی تارکین وطن دانش سرور نکلا: خاندان کی کفالت کے لیے ہفتے کے ساتوں دن کام کر رہا تھا نیویارک: نقاب پوش ڈکیت نے کیب ڈرائیور کے چہرے پر گولی مار دی، پولیس کی ملزم کی تلاش میں چھاپے جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ داخلی معاملہ، متنازع علاقہ ہے: پاکستان ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

Web Desk

24 July 2026

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حالیہ تیز بارشوں کے بعد پوش سمجھے جانے والے علاقے ڈی ایچ اے (DHA) میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہو گیا، جس پر سابقہ فنکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر ڈی ایچ اے فیز 1 میں اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے “بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب” تحریر کیا اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “مریم نواز صاحبہ! دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہو رہا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لاہور کا مہنگا ترین علاقہ ہے مگر بارش کے پانی سے ان کے آفس اور اسکول کے اندر شدید نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے صفائی کے لیے مختص کی گئی گاڑیوں کی کارکردگی اور حکومتی دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے۔

بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں وضاحت کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا کہ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص ادارے یا فرد پر تنقید کرنا نہیں بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کے مسائل پہنچانا ہے تاکہ بروقت اقدامات ہو سکیں۔

رابی پیرزادہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا؛ بعض صارفین نے انتظامیہ کے نکاسیِ آب کے انتظامات پر تنقید کی جبکہ متعدد صارفین نے موقف اپنایا کہ اتنی شدید بارش کے بعد فوری پانی جمع ہونا فطری بات ہے اور چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد انتظامیہ نے پانی کی نکاسی مکمل کر دی تھی۔