LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

سیکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک دن کے لیے معطل، جعفر اور بولان ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوں گی

Web Desk

24 December 2025

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے ٹرین سروس ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان ایکسپریس آج اپنی منزلوں کے لیے روانہ نہیں ہوں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی عارضی ہے اور بحالی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 26 دسمبر کو اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ بولان ایکسپریس 29 دسمبر کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے دوبارہ اپنی سروس شروع کرے گی۔

حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ریلوے سے تازہ صورتحال کی تصدیق ضرور کریں۔