کوئٹہ میں معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
Web Desk
27 June 2026
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کچلاک بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہر کے معروف تاجر اور ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھر سے گاڑی میں شہر کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔ معروف تاجر کے سفاکانہ قتل کے خلاف لواحقین اور قبائلی رہنماؤں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بلیلی کے مقام پر مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔ شاہراہ بلاک ہونے کے باعث کوئٹہ سے ژوب اور چمن کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین اور قبائلی عمائدین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، ان کا یہ دھرنا چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ تاجر برادری اور لواحقین کے شدید ردعمل کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاشم نورزئی قتل کیس کی شفاف اور تیز ترین تفتیش کے لیے معاملہ
متعلقہ عنوانات
پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
27 June 2026
پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
27 June 2026
چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال
27 June 2026
سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
27 June 2026
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
27 June 2026
طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری
27 June 2026
صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع
27 June 2026
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
27 June 2026