کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی حالت میں بہتری، حالت خطرے سے باہر
Web Desk
7 June 2026
کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی طبی حالت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور وہ اب خطرے سے باہر قرار دی جا رہی ہیں۔
ذرائع بلوچستان حکومت کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کی حالت مستحکم ہے اور ان کی تمام اہم جسمانی اعضا محفوظ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، جبکہ ان کا علاج مسلسل جاری ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں آنکھوں کے کارنیا پر معمولی اثرات ضرور موجود ہیں، تاہم بینائی مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ماہر امراض چشم کی زیر نگرانی علاج جاری ہے جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے پلاسٹک سرجری اور دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیمیں بھی طبی عملے کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بہترین علاج یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت
27 June 2026
غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید
27 June 2026
کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
27 June 2026
پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
27 June 2026
کوئٹہ میں معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
27 June 2026
فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟
27 June 2026
پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
27 June 2026
جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل
27 June 2026