کوئٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 43 افراد گرفتار
Web Desk
27 July 2026
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43 نان بائیوں اور قصائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں سرکی روڈ، کاسی روڈ، طوغی روڈ، اور سریاب روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں تندوروں اور گوشت کی دکانوں کی ناگہانی جانچ پڑتال کی گئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو مقررہ وزن کے مطابق روٹی اور سرکاری نرخوں پر معیاری گوشت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
نکیال پولنگ میں کارکن کی ہلاکت، شیری رحمان کا فوری نوٹس کا مطالبہ
27 July 2026
اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
27 July 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
27 July 2026
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
27 July 2026
جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گارڈ آف آنر پیش
27 July 2026
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026