LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ دنیا کی ایک تہائی آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج ایرانی عدلیہ نے ٹرمپ کا امریکی قیدی کی رہائی کا دعویٰ مسترد کر دیا

قطر کی ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید

Web Desk

17 July 2026

قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی یہ رپورٹس من گھڑت اور گمراہ کن ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران پر حملے یا کسی فوجی اقدام میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

قطری حکام نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ریاستِ قطر ایسی کسی بھی گمراہ کن معلومات کو اپنے فعال سفارتی کردار اور خطے میں جاری امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قطر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور موجودہ تنازعات کے پرامن و سفارتی حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔