LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری نیٹ ورک سے جڑے ملزمان گرفتار

Web Desk

13 December 2025

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سی آئی اے پولیس نے سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری کے گھر (قادری ہاؤس) پر چھاپہ مارا، جس کے دوران بھتہ خوری میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی بھتہ خوری میں ملوث تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی، جن کی نشاندہی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان نے کی تھی۔ چھاپے کے دوران جواد قادری اور شاہزیب سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ اسلحہ، گولیاں اور میگزین بھی برآمد کیے گئے۔

ایس ایس پی محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کے نیٹ ورک سے منسلک تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے دوران انجینئر ثروت اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا اور قادری ہاؤس کے سیکیورٹی کیمرے بھی توڑ دیے گئے۔