یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے پیوٹن سنجیدہ، امن بات چیت آخری مرحلے میں: ٹرمپ
Web Desk
28 December 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور امن کی جانب عملی پیش رفت چاہتے ہیں۔
فلوریڈا میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 75 منٹ طویل بات چیت ہوئی، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ روس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے متعلق امن مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین اور روس دونوں ہی جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، اور وہ صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ امن معاہدے کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں، تاہم یہ معاہدہ یوکرین کے لیے بڑے معاشی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026