LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 91 ڈرونز تباہ کر دیے

Web Desk

29 December 2025

روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی یوکرینی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔

روسی وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر کی شب روس کے نووگورود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں یوکرین کی جانب سے 91 ڈرونز داغے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا اور کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران صدر پیوٹن کی رہائش گاہ محفوظ رہی اور سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔

روسی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد کیف کے ساتھ مذاکراتی حکمتِ عملی پر دوبارہ غور کیا جائے گا، کیونکہ اس نوعیت کے حملے کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

دوسری جانب کریملن نے صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے یوکرینی ڈرون حملے سے آگاہ کیا اور کہا کہ روس امن کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی خبر سن کر چونک گئے اور کہا کہ اس ڈرون حملے کے اثرات امریکا کے رویے اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ تعلقات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔