سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
Web Desk
15 October 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مسلسل بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر خطرات اور ہائبرڈ چیلنجز بھی ایک نئی اور خطرناک سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اسی لیے روس اپنی ڈیجیٹل خودمختاری اور قومی سائبر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔
اجلاس سے خطاب میں صدر پوتن نے واضح کیا کہ جدید دور میں کسی بھی ریاست اور معاشرے کی پائیدار معاشی ترقی اور استحکام کا انحصار ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے فعال استعمال پر ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ روس کو اس وقت معیشت، رسد (Logistics)، نقل و حمل، سماجی خدمات، بنیادی شہری سہولیات اور سرکاری انتظام کے شعبوں میں بیرونی ہائبرڈ دباؤ اور سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا ہے۔ ان حالات میں ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے تمام حصوں کو جدید بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
روسی صدر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ خطرات کے باقاعدہ جائزے اور تجزیے کے نظام کو بہتر بنائیں، غیر ملکی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انحصار کا سخت مطالعہ کریں اور سائبر حملوں کا فوری جواب دینے والی تکنیکی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی ایجنسیوں، ٹیلی کام آپریٹرز، بینکنگ سیکٹر اور آئی ٹی کمپنیوں کے مابین باہمی رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026