LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب میں بیوروکریسی پر نوازشات، چیف سیکریٹری اورآئی جی 3سرکاری گاڑیاں رکھنے کے مجاز

Web Desk

20 February 2026

 

پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پر نوازشات، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں رکھنے کے مجاز قرار، چیف سیکرٹری اور آئی جی 2800، 1800 اور 4700 سی سی گاڑیاں استعمال کریں گے، پنجاب حکومت نے  افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری  کردی۔

نئی ٹرانسپورٹ پالیسی  کے مطابق  چیف سیکرٹری اور آئی جی کی دو گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول مقرر کیا گیا ہے جبکہ  4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں،پرانی پالیسی میں چیف سیکرٹری کو 1300 اور 1600 سی سی گاڑی کی اجازت تھی جبکہ  چیف سیکرٹری کو ماہانہ صرف 200 لیٹر پیٹرول ملتا تھا۔

اس کے علاوہ گریڈ 21 اور 22 کے سیکرٹری 2800 اور 1800 سی سی کی دو گاڑیاں رکھ سکیں گے۔ گریڈ 21 اور 22 افسران کو ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر پیٹرول ملے گا۔ گریڈ 21 اور 22 افسران کے سرکاری استعمال کے لیے پیٹرول لامحدود ہوگا۔

گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی کو 1600 سی سی گاڑی کی اجازت ہوگی۔ گریڈ 19 اور 20 افسران کو 250 لیٹر ماہانہ پیٹرول ملے گا۔ گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری کو 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول کی اجازت ہوگی۔ گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری کو 1500 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ملے گا جبکہ  اسٹاف آفیسر اور سیکشن افسر کو 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول کی اجازت ہوگی۔