LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان شہر قائد میں افغانیوں کو غیر قانونی قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ایران ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا: باقر قالیباف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبوں کو عالمی اعزازات، مریم نواز کا اظہار مسرت ایلون مسک کے دعوے نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی بحث چھیڑ دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبوں کو عالمی اعزازات، مریم نواز کا اظہار مسرت

Web Desk

10 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کے میدان میں عالمی سطح پر ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) امریکہ نے گاڑیوں کے جرائم کی روک تھام میں بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو سال 2026 کا “لیڈرشپ اِن دی پریونشن آف وہیکل کرائمز ایوارڈ” دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔ مزید برآں، اتھارٹی کا بچوں کی حفاظت کے لیے قائم ورچوئل سینٹر “میرا پیارا” منصوبہ بھی اقوام متحدہ کے باوقار ‘WSIS ایوارڈز 2026’ میں ای گورننس کے زمرے میں “چیمپئن پروجیکٹ” قرار پایا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو مزید اہم منصوبے، “ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” اور “ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”، ای گورننس کے شعبے میں دنیا کے بہترین 20 منصوبوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ان عالمی اعزازات کو پنجاب حکومت کے سمارٹ پولیسنگ وژن کی عکاسی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی جی پی ایس سی اے احسن یونس سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔