LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ دینے کا اعلان

Web Desk

17 February 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مبارک مہینے میں ہر خاندان کو 10، 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے اور سہولت بازاروں میں بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔

نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت اور رحم کا مہینہ ہے، لیکن پاکستان میں رمضان کی آمد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ دنیا میں رمضان کے موقع پر خصوصی بچت کاؤنٹر قائم کیے جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں عوام کو خود حکومت کے پاس نہ آنا پڑے، اس لیے تقریباً 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیئے جا رہے ہیں، اور اب تک 4 لاکھ کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، اور 9,200 اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی کریانہ سٹوروالا اضافی پیسے لے تو فوراً شکایت درج کروائیں، پنجاب پولیس فوراً ایکشن لے گی۔ سہولت بازاروں میں بھی کارڈ کے استعمال کی سہولت دستیاب ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی کمیونٹی کو بھی 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور ذخیرہ اندوزی یا گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے۔ رمضان میں پرائس کنٹرول آپریشن مکمل طور پر جاری رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام سہولت بازار فعال ہیں اور مخیر حضرات خود سے دسترخوان لگائیں گے۔ پنجاب کی 147 تحصیلوں میں تقریباً 300 دسترخوان لگائے جائیں گے، اور مخیر حضرات کو حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

حکومت کے سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ عام دکانوں پر 10 کلو آٹے کی قیمت 905 روپے ہے۔ چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے لیے ہیلپ لائن 1000 شروع کی گئی ہے، جہاں شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے 24 گھنٹے میں 10 ہزار روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ یہ سروس یکم رمضان سے آپریشنل ہوگی، اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے پنجاب کے ثقافتی تہوار کے حوالے سے بھی کہا کہ بسنت کے موقع پر نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کیا گیا، جس کی مثال پاکستان میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔