حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی تشکیل
Web Desk
29 August 2026
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تھانہ سول لائنز کے مشہور حنا جاوید قتل کیس کو ‘ہائی پروفائل’ کیس قرار دیتے ہوئے تفتیش اور موثر پیروی کے لیے سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم نے ایس پی پوٹھوہار اثر علی، ڈی ایس پی محمد شکیل اور ایس ایچ او آصف سجاد کے ساتھ اجلاس میں کیس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مقدمے کو جدید سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، تمام شواہد اور تفتیشی پہلوؤں کا باریک بینی سے معائنہ کیا جائے اور کسی بھی اہم شہادت کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026