پنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ
Web Desk
1 July 2026
پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا اور وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے اب تک مجموعی طور پر 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو واپس ان کے ممالک ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت بھی 72 غیر قانونی طور پر مقیم افراد صوبے کے مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جنہیں ڈی پورٹ کرنے کا قانونی عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق، اب تک بے دخل کیے جانے والے افراد میں 14 ہزار سے زائد, 7 ہزار 138 ,بچے14 ہزار 529
ان افراد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں 11 ہزار 47 ایسے تھے جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 135 افراد افغان سٹیزن کارڈ (ACC) ہولڈرز تھے جبکہ 13 ہزار 537 افراد ایسے تھے جو مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
دوسری جانب، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران کو سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بغیر دستاویزات اور غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026