LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 26 ہزار 267 منشیات فروش گرفتار

Web Desk

12 July 2026

پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران رواں سال اب تک کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 25 ہزار 243 مقدمات درج کیے اور 26 ہزار 267 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں، جن میں 13 ہزار 324 کلو گرام چرس، 1251 کلو گرام ہیروئن، 870 کلو گرام آئس، 557 کلو گرام افیون اور 3 لاکھ 79 ہزار لیٹر سے زائد شراب شامل ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 3631 مقدمات درج کر کے 3746 منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ لاہور پولیس نے ملزمان سے 1345 کلو گرام چرس، 88 کلو گرام ہیروئن، 367 کلو گرام آئس، 37 کلو گرام افیون اور 17 ہزار 541 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام بڑے مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لا کر کڑی سزائیں دلوائی جائیں، اور تعلیمی اداروں نیز ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔