LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف

Web Desk

16 November 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جاری جنگ کے مکمل خاتمے اور لبنان کی خودمختاری کو یقینی بنائے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ہرگز ممکن نہیں ہے۔

اپنے تازہ بیان میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں ایک مرتبہ پھر ’فالز فلیگ‘ کارروائیوں کا پرانا بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے اور جنگ سے فائدہ اٹھانے والے مخصوص عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے عوامی سطح پر منظم پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ان سازشوں اور پروپیگنڈا مہمات کے ذریعے امریکی عوام پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ انہیں اپنا مؤقف تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔