LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب کے تمام اضلاع میں ’’اینٹی ڈرون یونٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

6 March 2026

پنجاب حکومت نے دشمن اور شرپسند عناصر کے فضائی حملوں اور جاسوسی کو روکنے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں “اینٹی ڈرون یونٹ” قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ یونٹس ہر ضلع کے ڈی پی او (DPO) کی سربراہی میں کام کریں گے، جنہیں جدید ترین “اینٹی ڈرون سسٹم” فراہم کیا جائے گا۔ یہ سسٹم جدید جیمرز کی مدد سے مشکوک ڈرونز کے سگنلز کو منقطع کر کے انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فضائی نگرانی کو مؤثر بنانا اور عوامی حفاظت کے لیے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔