پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد، بسنت صرف محدود دنوں کے لیے اجازت
Web Desk
1 January 2026
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اقدامات یقینی بنائیں۔
حکومت پنجاب نے صوبے کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صوبہ بھر میں “کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025” کے تحت پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے اور مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ بازی یا پتنگ سازی کی اجازت نہیں ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
صوبائی کابینہ نے جشن بہاراں کے دوران 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ بسنت کی اجازت دی ہے۔
بسنت کے دوران بھی تیز، دھاتی ڈور یا مانجھا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بغیر اجازت پتنگ سازی یا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھاری جرمانے اور طویل قید کی کارروائی کی جائے۔
تمام کارروائیاں کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق کی جائیں گی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد، سازوسامان فراہم کرنے والوں سمیت بلا امتیاز گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
تمام اضلاع ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو جمع کرائیں۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026