خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
Web Desk
12 November 2026
راولپنڈی میں خاتون نیوز اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مقتولہ کے گرفتار شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک (جھوٹ پکڑنے کا) ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ لاہور میں واقع پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری (PFSA) میں ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا، جو دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ ٹیسٹ کے دوران تفتیشی ماہرین نے ملزم سے وقوعہ کے محرکات اور شواہد سے متعلق مختلف اہم سوالات کیے، جن میں خاص طور پر پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے کے عمل سے جڑے سوالات بھی شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کے پورے دورانیے میں ملزم کے جوابات دیتے وقت اس کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، سانس کی رفتار اور دیگر جسمانی تبدیلیوں کو سائنسی آلات کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیانات اور جسمانی ردِعمل پر مبنی حتمی رپورٹ آئندہ چند روز میں مرتب کر لی جائے گی، جس کی روشنی میں ملزم کے بیانات کے سچ یا جھوٹ ہونے کا باضابطہ تعین کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
12 November 2026
سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
12 November 2026
پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ
12 November 2026
پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز
12 November 2026
موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا
12 November 2026
شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
12 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
12 November 2026