LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

عمران خان کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا شکوہ بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

17 November 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج معالجے اور جیل میں طبی سہولیات سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خط علاج معالجے کے حوالے سے محض پروپیگنڈے سے زیادہ کچھ نہیں اور انہوں نے تحریری طور پر اپنے دستخط کے ساتھ این آر او مانگا ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے ماضی میں میاں نواز شریف کے سیل سے سانپ نکلنے اور بیگم کلثوم نواز کے ہسپتال سے جڑے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والے آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو طبی سہولیات نہ ملنے کے شکوے کو مسترد کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران 8 مرتبہ ماہر ڈاکٹروں نے ان کا باقاعدہ معائنہ کیا جبکہ جیل کا طبی عملہ روزانہ تین بار ان کے بنیادی طبی اشارے چیک کرتا ہے؛ اگست 2024ء سے نومبر 2026ء تک پمز اور شفا آئی ہسپتال کے معروف ماہرین بشمول ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر اختر علی بندیشہ پر مشتمل میڈیکل بورڈز نے ان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بینائی کا معائنہ کیا، جس میں ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی وابستہ رہے، جبکہ 10 اور 11 نومبر 2026ء کی درمیانی شب پمز ہسپتال میں انہیں آنکھوں کے علاج کے لیے اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجیکشن بھی لگایا گیا۔ علاوہ ازیں، وزیر اطلاعات پنجاب نے بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں، کاکروچ اور سات چھوٹے سانپ نکلنے کے عدالتی دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام اس کی تردید کر چکے ہیں اور اگر انہیں مون سون کے موسم میں نکلنے والے کینچوے سانپ محسوس ہوتے ہیں تو اس میں حکومت کا کوئی قصور نہیں۔