LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد بے گھر خاندانوں کو رہائش مل گئی

Web Desk

2 June 2026

پنجاب حکومت کے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 1633 بے گھر خاندان اپنے گھر حاصل کر چکے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 208 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق صوبے میں اس وقت 32 ہزار 412 گھر زیر تعمیر ہیں اور مزید 7 ہزار 792 خاندانوں کو جلد قرضوں کی فراہمی متوقع ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ حکومت عام شہریوں کو اپنی رہائش فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پروگرام کا دائرہ کار شہری اور دیہی علاقوں میں مزید بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں مزید ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔