LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مریم نواز کا پنجاب میں سرویلنس بڑھانے اور کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم

Web Desk

2 March 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید بڑھانے اور حساس علاقوں میں کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اجلاس میں اہم تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کرنے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور دیگر سرگرم افراد کی سخت نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم بھی دیا گیا۔

صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 کا نفاذ 7 مارچ تک کیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق چار یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی اجتماع اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔ اب تک 32,729 غیر قانونی مقیم افراد بشمول افغانی ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ حساس تنصیبات اور ریڈ زون کی براہِ راست سرویلنس جاری ہے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان، سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔